لیجنڈ اداکارہ ممتاز بیگم  کے اعزازمیں پروقارتقریب کا انعقاد، نامور شوبزشخصیات کی شرکت

 لیجنڈ اداکارہ ممتاز بیگم  کے اعزازمیں پروقارتقریب کا انعقاد، نامور شوبزشخصیات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی :  کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے  تعاون سے لیجنڈ اداکارہ ممتاز بیگم  کے اعزازمیں ایک  پروقارتقریب کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھر پور  شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری کلچر پنجاب علی نواز ملک تھے۔

تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل طارق محمود چودھری, فلمسٹار شاہد حمید ،سید نور،ذیشان راحیل باری،غلام محی الدین ٴسنگیتا ،دردانہ رحمان الطاف حسین ٴ،شہزاد رفیق، ٴمسعود بٹ،آغاحسن عسکری پرویز کلیم،ٴجرارضوی، ٴمیراٴ،ماہم رحمانٴ،راشدمحمودٴ،چوہدری اعجاز کامران، ٴپاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقارعلی ماناٴ، فلمسازصفدرملکٴ، باسو چوہدریٴ، حیدر راج ملتانیٴ، اشرف خان، ماجد نواز، انور علی،کامران ابرار، عاصمہ بٹ، شاہد خان، گوشی خان، طاہر انجم، عاکف ملک، خالد ابراہیم، طاہر بخاری، جاوید رضا، شجر الدین، معین زبیر، رفیق مغل، انجم شہزاد ، ندیم نظر، ٹائیگر شاہ، پپو سمراٹ، شیبا بٹ، امروزیہ اور دیگر نے شرکت کی۔

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار عارف لوہا رنے اسٹیج پر اپنا خوبصورت گیت "محبت دے دل "  سنا کر حاضرین کے دل موہ لئے ۔ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار شیر میاں داد نے بھی فلمی گیت گا کر ممتاز بیگم کو ٹریبیوٹ پیش کیا۔ ڈانسر رینا ملتانی ،نمرین بٹ اور اظہر رنگیلا نے اداکارہ ممتاز پر فلمائے گئے گانوں پر پرفارمنس دی۔ گلوکارہ گلاب،نرمل شاہ،سائرہ طاہر،شیزا جہاں،زینت نور،ماہم رحمان  اور نصیر خواجہ نے پرفارم کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری کلچر پنجاب علی نواز ملک نے ممتاز بیگم کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور شوبز شخصیات کو   سی جے ایف پی میڈلز پہنائے۔

تقریب میں فلمسٹار ممتاز بیگم  کے فنی سفرپر ایک خوبصورت ڈاکومنٹری بھی  دکھائی گئی۔اس موقع پر شرکاء نے ممتاز بیگم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ممتاز بیگم کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بشمار خدمات ہیں،جن کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ممتاز بیگم نے پاکستان آکر  فلم انڈسٹری میں جان ڈال دی اور  ان کے پاکستان میں اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کے اعلان سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ہم سب کی ان کے لئے بہت ساری دعائیں ہیں۔وہ اپنے بیٹے ذیشان راحیل باری  کو شوبز فیلڈ میں لا رہی ہیں اللہ پاک انہیں  کامیاب کرے۔

ممتاز بیگم نے آخر میں سب مہمانوں ،ٹیم سی جے ایف پی اور اشرف خان  کا آج کی تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا۔