واٹس ایپ میں چینلز کا دلچسپ فیچر متعارف

 واٹس ایپ میں چینلز کا دلچسپ فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے یوٹیوب طرز کا چینل فیچر متعارف کروا کر صارفین کو خوش کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 150 ممالک کے صارفین کیلیے چینل فیچر پیش کر دیا جو آئندہ ہفتوں میں مکمل بحال طور پر ہو جائے گا۔میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اس فیچر کا اعلان اپنے واٹس ایپ چینل کے ذریعے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چینل فیچر متعارف کروا کر خوشی محسوس کر رہا ہوں، اب صارفین اپنی پسند کے لوگوں اور اداروں کے چینلز کو فالو کر کے تازہ معلومات حاصل کر سکیں گے، میں اپنا چینل میٹا سے متعلق معلومات شیئر کرنے کیلیے شروع کر رہا ہوں۔یاد رہے کہ واٹس ایپ نے رواں سال جون میں مذکورہ فیچر کو صرف کولمبیا اور سنگاپور کے صارفین کیلیے پیش کیا تھا جو بعد میں 7 دیگر ممالک میں بھی بحال کیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-16/news-1694874755-6244.jpg

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ صارف کی جانب سے فالو کیے گئے چینلز کا کسی دوسرے کو علم نہیں ہوگا اور اسی طرح چینل چلانے والے کو بھی صارف کے فون نمبر یا دیگر معلومات تک رسائی نہیں ہوگی۔آئندہ ہفتوں میں صارفین کے پاس ملک کی بنیاد پر چینلز تلاش کرنے کیلیے ایک ڈائرکٹری دستیاب ہوگی۔ جب صارفین کسی چینل سے کسی گروپ یا فرد کو اپڈیٹ شیئر کرتے ہیں تو اس میں چینل کا لنک شامل ہوگا۔