سموگ کے تدارک کیلئے روڈا کا جامع پلان تشکیل

سموگ کے تدارک کیلئے روڈا کا جامع پلان تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسا م سلطا ن :سموگ کے خاتمے کے لئے روڈا کی جانب سے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روڈا کی جانب سے رکھجوکھ جنگل میں شجرکاری کا سلسلہ جاری،پی ایچ اے ، سمال انڈسٹریز کے نمائندے پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے ذریعے سموگ کے تدارک اور ماحولیات آلودگی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔
 ڈائریکٹر انوائرمنٹ نادیہ طاہر کے مطا بق انڈسٹریل زون میں شجرکاری کا آغاز پہلے ہی کیا جا چکا ہے،سٹیل انڈسٹری سمیت دیگر انڈسٹری سے نکلنے والی خطرناک گیسز کو کم کیا جائے گا،ورلڈ بینک کے تعاون سے انڈسٹری مالکان کو قرض دیا جا رہا ہے تاکہ وہ ایس او پیز کے مطابق انڈسٹری کو چلائیں ۔

اس کےعلاوہ رکھجوکھ جنگل میں 200 ایکڑ مزید زمین پر شجرکاری کی جا رہی ہے ۔