ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کیلئے اچھی خبر، بڑی سہولت دے دی گئی

طلبا کیلئے اچھی خبر، بڑی سہولت دے دی گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباکو بڑی سہولت دے دی،تھیوری میں 33 نمبر لینے والوں کیلئے پریکٹیکل میں پاس ہونا لازمی نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن جاری ۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبرسامنے آئی ہے ، لاہور بورڈ نے اپنے تحت امتحان دینے والے طلبا کو بڑی سہولت دے دی ہے،تھیوری میں 33 نمبر لینے والوں کیلئے پریکٹیکل میں پاس ہونا لازمی نہیں ہوگا۔

امتحانی نظام سے متعلق اہم پالیسی کی منظوری دی گئی ہے،لاہور تعلیمی بورڈ آف گورنرز نے اہم تبدیلی کی منظوری دی ، پارٹ ون ٹو دونوں میں 33 ،33 نمبر لینے والے طلبا کو پریکٹیکل میں بھی پاس تصور کیا جائے گاجبکہ پرانے نظام میں پریکٹیکل میں فیل ہونیوالا بچہ مذکورہ مضمون میں فیل ہوتا تھا۔

لاہور بورڈ کےمطابق نئی پالیسی کا نفاذ فی الفور کیا جائے گا۔