پنجاب پولیس میں سی آئی اے کو ختم کر دیا گیا

پنجاب پولیس میں سی آئی اے کو ختم کر دیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھو کھر: پنجاب پولیس میں سی آئی اے کو ختم کر دیا گیا،سی آئی اے کی جگہ نیا’’ آرگنائزڈ کرائم یونٹ‘‘ قائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطا بق محکمہ قانون نے پولیس آرڈر میں نیا کرائم یونٹ بنانے کیلئے ترمیم کر دی ہے، لاہور سمیت ہر ضلع میں نیا ’’آرگنائزڈ کرائم یونٹ‘‘ بنے گا۔ لاہور میں ڈی آئی جی لیاقت علی ملک اس کے سربراہ ہونگے، ہر ضلع میں ایس پی کی سربراہی میں یہ کرائم یونٹ کام کرے گا۔ اس کرائم یونٹ کو سی آئی اے اور ایس ایچ او کے اختیارات حاصل ہونگے.

 کرائم یونٹ سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش  کرے گا، ضلعے کا پولیس سربراہ سنگین مقدمات کی تفتیش اس یونٹ کو منتقل کرے گا، سنگین مقدمات میں قتل، اجتماعی زیادتی، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی قتل سمیت دیگر جرائم شامل ہیں۔

محکمہ قانون نے پولیس آرڈر میں ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔