عملے کی شدید قلت ، لاہور بورڈ کا میٹرک و انٹر کا امتحان بروقت لینا مشکل ہوگیا

عملے کی شدید قلت ، لاہور بورڈ کا میٹرک و انٹر کا امتحان بروقت لینا مشکل ہوگیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریا ض :لاہور بورڈ کو عملے کی شدید قلت کا سامنا،مجموعی تعداد صرف 650 رہ گئی ہے،عملے کی کمی کے باعث بورڈ کیلئے میٹرک اور انٹر کا امتحان بروقت لینا مشکل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت سالانہ امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد میں 4 لاکھ اضافہ ہوچکا ہے,اس سےقبل لاہور بورڈ کےتحت سالانہ 6 لاکھ بچے امتحان دیتے تھے،رواں سال 10 لاکھ طلبہ نے لاہور بورڈ کے تحت امتحان دیا,گزشتہ 3 سالوں کے دوران لاہور بورڈ میں 100 سے زائد ملازمین عہدے سے ریٹائرڈ یا عہدہ چھوڑ چکے ہیں ,ریٹائر ڈہونے والے ملازمین کے متبادل تاحال کوئی بھی نیاملازم بھرتی نہیں کیا جاسکا۔

دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بھرتیوں پر پابندی کے باعث سٹاف کی ریکروٹمنٹ بھی نہیں کی جاسکی ,محکمہ ہائر ایجوکیشن سے منظوری ملتے ہی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا جائے گا۔