ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافے کا امکان

ٹرین کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹرینوں کے کرائے ایک ماہ میں تیسری باربڑھنے کا خدشہ ہے، مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے پر اربوں روپے کا بوجھ پڑ گیا ہے،ریلوے کے سسٹم میں روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے,قیمتیں بڑھنے سے ایک ماہ کے دوران ساڑھے 18 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،16 اگست اور یکم ستمبر کو بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے۔

دونوں بار مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ یکم ستمبر کو مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔