بارشوں کے نئے اسپیل کی انٹری متوقع ، ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری

بارشوں کے نئے اسپیل کی انٹری متوقع ، ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ  15 سے 20ستمبر تک لاہور میں درمیانے درجے کی بارشیں ہوں گی ، بارشوں کے اسپیل کے بعد شہر میں گرمی کا زور کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ 

جڑواں شہروں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان واسا کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 66ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے،اسلام آبا د اور راولپنڈی میں واسا کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے،سید پور 33 ملی میٹر، گولڑہ 14 ملی میٹر، بوکڑہ میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی ایم ڈی 46 ملی میٹر،شمس آباد 39 ملی میٹر اورچکلالہ میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا کا کہنا تھا کہ ہیوی مشینری و اسٹاف نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ کٹاریاں کے مقام پر 8 فٹ ہے،گوالمنڈی پل پر 5 فٹ پانی کا بہاؤریکارڈ کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا مطلع  آج جزوی طور پر ابر آلود ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ  ہے جبکہ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 153ریکارڈ کی گئی، یو ایس قونصلیٹ 236،سید مراتب علی روڈپر آلودگی کی شرح173، مال روڈ 173،فیز ایٹ ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 153ریکارڈ کی گئی۔ آلودگی سے بچنے کیلئے لاہوریئے ماسک لگائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  سیالکوٹ، نارووال،  قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک،چکوال،جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات اور میانوالیسرگودھا،خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،بھکر،ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور راجن پورمیں بھی بارش کا امکان ہے۔