ویب ڈیسک:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
نگران حکومت نے عوام پر ایک اور وار کردیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت329 روپے 18 پیسے مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا ۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت کے دور میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اب تک 58 روپے کا نمایاں اضافہ ہوچکا ہے، نگراں حکومت کے دور میں ایک لٹر پیٹرول 21 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ نگراں حکومت کے دور میں ایک لٹر ڈیزل 56 روپے مہنگا کیا جا چکا ہے، نگراں حکومت کے دور میں اب تک ایک لٹر ڈیزل 20 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔