ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل آ گئی،ویڈیو دیکھیں

فلائنگ بائیک،امریکہ،جاپان،سٹی42
کیپشن: Flying bike,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل آ گئی ،یہ ہوور بائیک 40 منٹ تک 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جاپانی کمپنی AERWINS ٹیکنالوجیز نے XTURISMO نامی فلائنگ بائیک کو تیار کیا ہے جسے 'اسٹار وارز' سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔اس موٹرسائیکل کو امریکا میں Detroit آٹو شو کے موقع پر پیش کیا گیا۔

یہ موٹرسائیکل پہلے ہی جاپان میں فروخت کے لیے پیش کی جاچکی ہے اور کمپنی کے سی ای او Shuhei Komatsu نے بتایا کہ اس کے ایک ورژن کو امریکا میں 2023 میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔