ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Chehlum Imam Hussain RA, notification of deployment of army for security throughout the country
کیپشن: Pak Army
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی کے لئےفوج اور سول آرمڈ فورسز  کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چہلم امام حسینؓ پر فوج اور سول حکومت کی مدد کیلئے سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی، فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔ فوج سیلاب ڈیوٹی کےساتھ ساتھ چہلم سکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دے گی۔

سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اورسکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا، چہلم کے جلوس، راستوں اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزارت داخلہ میں سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer