ڈالر کی قلت کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف شکنجہ کس دیا گیا

ڈالر،مصنوعی بحران،سٹہ باز،غیر قانونی منتقلی،سٹی42
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) ڈالر کی بیرون ممالک غیر قانونی منتقلی اور سٹہ بازی روکنے کیلئے حساس ادارے بھی حرکت میں آگئے ،حساس اداروں نے سٹہ بازوں کو ٹریس کرنے کا عمل تیز کردیا ،ائیر پورٹس پر بھی سختی کردی گئی۔دیگر ایجنسیوں کیساتھ حساس ادارے کے ملازمین بھی تعینات کر دیئے گئے۔
ملک میں ڈالر کی قلت کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف شکنجہ کس دیا گیا ۔ ڈالر کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی اور اندرون ملک سٹہ بازی روکنے کیلئے حساس ادارے بھی حرکت میں آگئے۔حساس اداروں کی جانب سے سٹہ بازوں کو ٹریس کرنے کا عمل تیزی کردیا گیا ،بزنس کمیونٹی کے ممتاز ادارے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔

ایوان صنعت وتجارت سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے کہا ہے حساس اداروں کی جانب سے ڈالر کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی روکنے اور سٹہ بازوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے سے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی ،اقتصادی ابتری کے وقت بھی ڈالر کو مصنوعی طور پر سٹاک کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے ڈالر کی غیر قانونی منتقلی اور سٹہ بازوں کیخلاف کارروائیوں میں حساس اداروں کا بھرپور ساتھ دیں گے تاکہ روپے کی قیمت میں استحکام ہو اور ملک معاشی طور پر آگے بڑھے۔