(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے فٹنس مسائل سے دوچار ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کو بحالی پروگرام کے لئے لندن بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بعد فٹنس مسائل کا شکار ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کو بھی بحالی پروگرام کے لئے انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی لندن میں فخر زمان کے بحالی پروگرام کے تمام اخراجات برداشت کرے گا اور اس دوران پی سی بی میڈیکل پینل فخر زمان کے بحالی پروگرام کو مانیٹر کرے گا۔
فخر زمان ایشیا کپ کے فائنل میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ دوسری جانب لندن میں موجود فاسٹ باولرشاہین آفریدی کی فٹنس میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، پی سی بی کے مطابق شاہین آفریدی ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔