حیرت انگیز خصوصیات کیساتھ سام سنگ کا نیا موبائل

Future Samsung Phones May Have No Buttons
کیپشن: No Buttons
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔کمپنی نےمستقبل میں ایک ایسا موبائل فون تیار کرنے کا فیصلہ کیا جس کا کوئی بٹن سائیڈ پر نہ ہو۔

تفصیلات کےمطابق  اگر سمارٹ فونز کی بات کی جائے تو سام سنگ کی مصنوعات نے صارفین کی کثیرتعدادکی توجہ حاصل کرلی ہوئی ہے، سمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں مقبول اور معیاری موبائل فونز متعارف کرائے ہیں، اب کی بار کمپنی مستقبل میں زیرو بٹن والے فون بنانے کی منصوبہ کررہی ہے، ٹویٹر پر 'کونور' ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ سام سنگ کمپنی اگلی سریز میں ایسے موبائل بنانے کا منصوبہ کررہی ہے جس کے پاور بٹن یا والیوم باہر نہ ہوں۔

یہ عمل قبل ازیں مختلف موبائل کمپنیاں کرچکی ہیں مگر اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی، ہواوئے نے آواز والے بٹن کو سائیڈ سے ہٹانے کی بھی کوشش کی ہے، ' ہواوئے میٹ 30' میں ورچوئل والیوم بٹن تھے جو سکرین کے اطراف میں ٹیپ کرکے کام کرتے تھے۔ تاہم سام سنگ نے تمام بٹنوں کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا اس کے لئے سافٹ ویئر کی خصوصیات استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آنے والی تبدیلی سام سنگ کی  S23 سیریز کو متاثر نہیں کرے گی۔ جبکہ یہ افواہ بھی سننے میں آئی ہے کہ دو سال بعد گلیکسی ایس 25 پہلا فون ہوگا جو بغیر بٹن کے آئے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer