ویب ڈیسک :پاکستان کی پہلی، معروف ’کین ڈول‘ عرف عدنان ظفر نے اداکارہ و انٹرنیٹ سینسیشن دنا نیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ دنانیر نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے ہونٹوں کو گلابی، خوبصورت اور پھولا ہوا دکھانے سے متعلق ایک ٹوٹکا آزما کر دکھایا تھا۔
دنا نیر نے کیمرے پر پیٹرولیم جیل میں لال مرچ اور دار چینی کا پاؤڈر ملا کر 5 منٹ کے لیے اپنے ہونٹوں پر لگایا، اس پیسٹ سے دنا نیر کے ہونٹ گلابی اور پھول تو گئے مگر انہیں پیسٹ میں لال مرچی ہونے کے سبب کافی زیادہ تکلیف اٹھانی پڑی۔
View this post on Instagram
دنا نیر کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں خواتین کو اس ٹوٹکے کو گھر پر آزمانے سے منع بھی کیا گیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرسنیلٹی اور پاکستان کی واحد کین ڈول کو کچھ خاص پسند نہیں آئی۔
اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کین ڈول عرف عدنان ظفر کا کہنا تھا کہ اگر ہونٹ گلابی اور پھلانے کا اتنا ہی شوق ہے تو پیسے جمع کر کے سرجری کروا لیں مگر گھر میں لال مرچ کا پاؤڈر اس طرح سے استعمال نہ کریں۔
کین ڈول کا مزید کہنا تھا کہ دار چینی کا پاؤڈر تو پھر بھی سمجھ میں آتا ہے مگر لال مرچ ہونٹوں کو جلا دے گی یا کسی مرض میں مبتلا کر دے گی۔کین ڈول کی جانب سے بنائی گئی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔
کین ڈول کی اس ویڈیو سے متعلق مداحوں کا کہنا ہے کہ گھر میں اس طرح کے ٹوٹکے ہمیشہ سے کسی بڑی پریشانی کا ہی سبب بنتے ہیں اس لیے ٹوٹکوں سے پرہیز ہی کرنا چاہیے۔
View this post on Instagram