ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے بارے بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا ایک اور بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافیوں کی جانب سے اروشی روٹیلا سے نسیم شاہ کی شیئر کی گئی ویڈیو سے متعلق سوال پوچھاگیا۔ بھارتی اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہت سے مداح ایڈیٹ کرکے ہمارے لیے ویڈیوز بناتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی ضروری ہوتی ہےاور ہماری ٹیم ایسے مداحوں کو شکریہ کرنے کے لیے ان ایڈیٹس کو شیئر کرتی ہے۔
View this post on Instagram
اروشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ نسیم اور میری ویڈیو کس نے ایڈیٹ کی یا کون لوگ اس ایڈیٹ میں شامل تھے لیکن وہ کسی اور زون میں ہی چلا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ کی جانب سے افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو میچ جتوانے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو انسٹٓاگرام سٹوری پر شیئر کی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کو لیکر خوب بحث ہوئی۔