ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو اپنے کالے کرتوتوں کا حساب دینا پڑ رہا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں، نالائق لیگ نے ہرادارے کو برا بھلا کہا اور متنازع بنایا۔
فیاض چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ نالائق لیگ نے ہر ادارے کو برا بھلا کہا اور ان کو متنازع بنایا، اب سارا خاندان اور ان کے حواری معصوم بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے حقیقی خیرخواہ نے سیلاب متاثرین کیلئے اربوں روپے اکٹھے کیے۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں دین کے خادم ہیں، دین کی خدمت اور ترویج جتنی عمران خان دور میں ہوئی کسی اور میں نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چوروں، لٹیروں اور نوسر بازوں کیلئے اقتدار کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہیں۔