(ویب ڈیسک) اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں قانون نافذ کرنے والی ایجنسی (ای ڈی) نے اداکارہ جیکولین فرنینڈیس کو ایک بار پھر بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق جیکولین فرنینڈس رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ایجنسی کے ممبئی میں قائم دفتر میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ قبل ازیں بھی انہیں 31 اگست کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیاتھا جہاں ان سے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔ جیکولین فرنینیڈیس نے ای ڈی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے کیس میں جیکو لین فرینینڈس کے دوست سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں ۔