ویب ڈیسک: ترک صحافی علی مصطفی سوال کیا ہے کہ طالبان دوپہرکے کھانے میں کیا کھاتے ہیں اور اس کا جواب انہوں نے دیا ہے ایک ویڈیو کی شکل میں آپ بھی دیکھئے۔
ترک صحافی علی مصطفیٰ کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان جنگجوؤں کے ہمراہ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔ علی مصطفیٰ نے کیپشن میں سوال کیا کہ طالبان جنگجو دوپہر کے کھانے میں کیا کھاتے ہیں؟ ویڈیو میں صحافی اور ان کے ساتھ موجود جنگجو چاول کھارہے ہیں۔
What does the average Taliban fighter eat for lunch? pic.twitter.com/NTIbTfSS7j
— علی مصطفی | Ali Mustafa (@Ali_Mustafa) September 15, 2021
علی مصطفیٰ نے بتایا کہ یہ ایک سادہ کھانا ہے جو طالبان کھاتے ہیں، چاولوں کو ٹماٹروں کے ساتھ پکایا گیا ہے جبکہ انہیں کھانے کیلئے کسی چمچ یا کانٹے کی ضرورت نہیں بلکہ ہاتھ سے ہی کھایا جاتا ہے۔