ویب ڈیسک : اداکارہ عائزہ خان اور سارہ خان کا ڈرامہ “لاپتہ” ہٹ تو جارہا تھا لیکن اب ہے سپر ہٹ، صرف ایک تھپڑ کی بدولت .
ڈرامے میں ایک سین کے دوران گوہر رشید کا کردار اپنی بیوی کو تھپڑ مارتا ہے تو اداکارہ سارہ خان انھیں جوابی طمانچہ بھی اسی زور سے رسید کرتی ہیں (ہم ٹی وی نیٹ ورک کے اس ڈرامے میں گوہر رشید دانیال کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اداکارہ سارہ خان ان کی بیوی 'فلک' کا کردار ادا کر رہی ہیں)۔ ہدایت کار خضر ادریس کے ڈرامے ’لاپتہ‘ کی کہانی بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے اور اسے مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر مچنے والا شور اوریہ تبصرے اتنے زیادہ تھے کہ خود اداکار گوہر رشید کو ٹوئٹ کرنا پڑا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر موجود اپنی انسٹاگرام اور فیس بک پوسٹ پر یہ تسلیم کیا کہ ماضی میں بدقسمتی سے خواتین پر تشدد کے سین اکثر ٹی وی پر دکھائے جاتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کسی خوف کے بغیر فلک (سارہ خان کے کردار) جیسا راستہ اپنا سکتی ہیں۔
29 seconds of FALAK TAKING NO SHITS yes queeen just like that!!! ???? #Laapata | #SarahKhan pic.twitter.com/H5mBVVGQoF
— mk (@sjklmj) September 9, 2021
'ٹی وی پر ہم عورت کی خودمختاری پر بات کیوں نہیں کرتے؟ ہم یہ کیوں نہیں دکھاتے کہ عورت اپنا دفاع خود کر سکتی ہے، اسے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم کسی ڈرامہ سین میں یہ کیوں نہیں دکھاتے کہ اگر مرد نے عورت کو تھپڑ مارا ہے تو عورت بھی پلٹ کر مرد کو زور دار تھپڑ رسید کرے۔