ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں نوجوان پرتشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

میو ہسپتال میں نوجوان پرتشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : میو ہسپتال میں لواحقین پر تشدد کی ایک اور ٖفوٹیج منظر عام پر آگئی,بہیمانہ طریقے سے ایک شخص پر تشدد کیا جارہا ہے

 تفصیلات کے مطابق  نجکاری کےبعدمیوہسپتال چھوٹےملازمین کیلئےعقوبت خانہ بن گیا، میوہسپتال میں ٹارچرسیل بدستورفعال،ایک اورویڈیومنظرعام پرآگئی۔ میوہسپتال میں لوہاچوری میں حصہ نہ دینےپرملازم پرتشددکیاگیا،مریضوں سےملنےوالی بخشش سے آیااورسویپرزحصہ دینےپرمجبور جبکہ  میوہسپتال میں بھتہ نہ دینےوالےملازمین پرتشددمعمول بن گیا۔

 واضح رہے  میو ہسپتال میں مریضوں کےلواحقین  پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر جینیٹوریل سپروائزر   ملک ذوہیب کیخلاف مقدمہ میو ہسپتال کے سینٹری انسپکٹر شہریار گلزار کی مدعیت میں درج  کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم ملک ذوہیب نے چند روز قبل مریض کے لواحقین پر تشدد کیا تھا، ملزم نے ڈنڈوں سے تشدد کیا اور ہراساں بھی کرتا رہا، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے پر ملزم کو عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا، مقدمے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔