ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کی ناقص کارکردگی منظر عام پر آگئی

LESCO
کیپشن: LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) مون سون سیزن میں لیسکو کی ناقص کارکردگی منظر عام پر آگئی، صارفین کی جانب سے ہزاروں شکایات درج کرائی گئیں، لیسکو نے 50 فیصد شکایات بھی حل نہیں کیں، تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ 

مون سون سیزن میں ہزاروں صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ نہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، دو ماہ میں درج ہونیوالی شکایات کو نمٹانے کی شرح پچاس فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے، وفاقی وزیر پاور ڈویژن کے حلقہ انتخاب سے بھی ہزاروں شکایات کا بروقت ازالہ نہ کیا جا سکا۔

 دستاویزات کے مطابق شہر کی متعدد سب ڈویژنز میں درج ہونیوالی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا, ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو رائے اصغر نے دفاتر کی نشاندہی کرکے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سینٹرل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں سب سے زیادہ دو ہزار 136 شکایات مدینہ کالونی سب ڈویژن میں درج کروائی گئیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر ایک ہزار 684 شکایات ڈی ایچ اے ویسٹ سے درج کروائی گئیں، انجینئر ٹاؤن میں ایک ہزار627، اسلامیہ پارک ایک ہزار606، کینال روڈ ایک ہزار45 اور اتحاد کالونی سب ڈویژن میں آٹھ سو66 شکایات درج کروائی گئی ہیں۔

 جی او آر میں چھ سو39،سید پور میں ایک ہزار129،مزنگ میں 620،جوہر ٹاؤن میں 725 اور شاہ پور میں 705 شکایات درج کروائی گئیں، جبکہ ایئرلائن میں ایک ہزار444،سلامت پورہ میں 630،صحافی کالونی میں ایک ہزار132 اور عامر ٹاؤن میں ایک ہزار260 صارفین نے شکایات درج کروائی ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer