ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا امکان مسترد کردیا

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا امکان مسترد کردیا
کیپشن: Dr Faisal Sultan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک کے چند اضلاع میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر  لگائی گئی پابندیوں  کو ختم کرنے کا امکان مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانیہ، پاکستانی مسافروں کے لیے 'ریڈ لسٹ' کے اسٹیٹس پر نظرثانی کرے گا اور ملک کو 'ایمبر لسٹ' میں شامل کرے گا کیونکہ برطانیہ کو اس کی درخواست پر اعداد و شمار فراہم جاچکے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلطان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر کے نظام پر تاحال دباؤ برقرار ہے خاص طور پر آکسیجن پر، لہٰذا پابندیوں کا نفاذ برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ شہروں میں کیسز کم نہیں ہوئے ہیں لہٰذا شہریوں کو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے اور ماسک پہننا چاہیے، اچھی بات یہ ہے کہ ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے اور شہریوں کو جلد از جلد ویکسین لگوانی چاہیے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ جب تک 60 سے 70 فیصد آبادی کو ویکسین نہیں لگادی جاتی پابندیاں ختم نہیں کی جاسکتیں۔ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم شہریوں کے لیے سائنوفارم کی دوسری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے اس کی پہلی خوراک لگانا روک چکے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر