پہلی بیوی کی اجازت کےبغیردوسری شادی کرنیوالے  شوہرکی سزا کالعدم قرار 

پہلی بیوی کی اجازت کےبغیردوسری شادی کرنیوالے  شوہرکی سزا کالعدم قرار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بغیر پہلی بیوی سے اجازت لیے دوسری شادی کر نیوالے شخص کی سزاکالعدم قرار دے دی۔

  تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے مظفر نواز کی درخواست پر قانونی نکتہ طے کر دیا ، ہائیکورٹ  نے بغیر اجازت دوسری  شادی پر سزا پانیوالے  شوہرکی سزا کالعدم قرار دیدیا ،جسٹس امجد رفیق  نےریمارکس دیئے  کہ کیس چلانے کا اختیار فیملی کورٹ کو ہےمجسٹریٹ کو نہیں، لاہور ہائی کورٹ کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم فیملی لا آرڈیننس پرکیس سماعت کا اختیار صرف فیملی کورٹ کو ہے۔ بغیر اجازت دوسری شادی پر کیس کی سماعت کا اختیار بھی  فیملی کورٹ کو ہے۔
 
 مظفر نواز کوعشرت رسول کی اجازت کےبغیرستارہ جبین سےشادی کےالزام پرسزاہوئی، پہلی بیوی کی شکایت پر مجسٹریٹ نے مظفر نواز کو 3ماہ قید اور5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ، مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت نے بھی اپیل خارج کی تھی۔