ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنیکا منصوبہ، حتمی منظوری وزیراعظم دینگے

Lahore
کیپشن: Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) لاہور کو انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی، پنجاب حکومت نے لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا فارمولا وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا۔ پنجاب حکومت کو اب وزیراعظم کی ''ہاں'' کا انتظار ہے۔   

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے  اور لاہور میں دو ڈپٹی کمشنر بنائے جانے کی تجویز  دی گئی، لاہور میں لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام سے اضلاع بنانے کی تجویز دی گئی، لاہور سٹی میں ماڈل ٹاؤن ، سٹی، رائے ونڈ، ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ شامل ہونگے، لاہور صدر میں فیروزوالا، شالیمار اور ہربنس پورہ شامل ہونگے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم لاہور کو انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے سے خاموش رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پنجاب حکومت کو وزیر اعظم پاکستان کی  ہاں کا انتظار ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer