ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کے بعد چکن کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

پٹرول کے بعد چکن کی قیمت کو بھی پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چکن کی قیمت بھی ایک بار پھر بڑھا دی گئی، ریٹ 284 روپے کلو سے بڑھا کر 291 روپے کلو ہوگیا
 برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 7 روپے کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 193 روپے اور پرچون ریٹ 201 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے بھی مہنگے کر دیے گئے ہیں۔ انڈے 179 روپے کے درجن ہوگئے ہیں۔ جبکہ انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 250 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا،پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دیدی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے کا اضافہ کردیاگیا۔  ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔