(عرفان ملک) لاہور پولیس کی ایک اور ناکامی سامنے آگئی، لڑکی کو جان سے مارنے والے کے خلاف مقدمہ تو درج کیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوا ۔ملزم کی جانب سے مقدمہ کے باوجود لڑکی کو سوشل میڈیا پر ریپ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ حکام کے مطابق سندر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن کی رہائشی نوجوان لڑکی کو اس کے سکول فیلو ابشام بلوچ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جان سے مارنے اور اس کا ریپ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ۔ پولیس نے دو ماہ قبل لڑکی کے والد کی مدعیت میں سندر تھانے کی حدود میں مقدمہ درج کر لیا تاہم گرفتاری نہ کی جا سکی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم پچیس ستمبر تک عبوری ضمانت پر ہے جس کے بعد بھی نوجوان سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتا رہا۔
The culprit Ibsham can be seen threatening and intimidating #fatima and her family by showing off weapons and using foul language in this video.Urging concerned authorities to take immediate measures without any delay #ibshamzahidbehindthebars @HniaziISF @mohrpakistan @SHABAZGIL pic.twitter.com/lI8d0pKgI2
— Ramia Khan (@Ramiakhan12) September 14, 2020
سوشل میڈیا پر ابشام کی جانب سے دھمکیوں کا ٹرینڈ بھی چلا اور حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی اس کا مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ ابشام اور اس کی والدہ کے خلاف درج کیا گیا کیونکہ ابشام اپنی والدہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی استعمال کرتا رہا ۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ابشام کے گھر بحریہ ٹاؤن میں چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گرفتار نہ ہو سکے ۔