ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) واپڈا کے زیر انتظام تمام سکولوں کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے، تمام سکولز ہفتے کے روز بھی کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق  لاہور شہر میں واپڈا کے زیر انتظام سکولز کے اوقات کار میں ایک روز کا اضافہ کر دیا ہے، واپڈا کے پرائمری، سیکنڈری اور ہائی سکولز ہفتہ کے روز بھی کھلے رہیں گے، اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل واپڈا کے سکولز ہفتہ کے روز چھٹی کی جا رہی تھی تاہم اب وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سکول کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف" یوم احتجاج" منایا گیا، لیسکو ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے نجکاری کے فیصلے کو مسترد کر دیا. آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے نجکاری فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کی قیادت ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے نجکاری کے حکومتی فیصلے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب منافع بخش اداروں کو بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کیخلاف وہ سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے حکومتی نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کے الیکٹرک اور سٹیل ملز کی نجکاری سے سبق سیکھیں، اداروں کو فروخت کرنے سے صارفین کے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer