عدالت کا سوئی گیس کے جی آئی ڈی سی کے واجبات کی وصولی متعلق بڑا حکم 

عدالت کا سوئی گیس کے جی آئی ڈی سی کے واجبات کی وصولی متعلق بڑا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) بڑی عدالت کا بڑا حکم، لاہور ہائیکورٹ کا سوئی گیس کے جی آئی ڈی سی کے واجبات کی وصولی متعلق بڑا حکم دے دیا، عدالت عالیہ  نے سوئی گیس کےمئی 2015 سے قبل کے جی آئی ڈی سی واجبات کی وصولی تاحکم ثانی روک دی۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے روپالی ٹیکسٹائل مل کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے محمد محسن ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مئی 2015 سے قبل کے جی آئی ڈی سی کے واجبات کی وصولی سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے۔ اہائی پاور کمیٹی نے بھی تاحال عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔

محمد محسن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مزید دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ مئی 2015 سے قبل کے جی آئی ڈی سی واجبات کی وصولی کا اقدام کالعدم اور کیس کے حتمی فیصلے تک 2015 سے قبل کے جی آئی ڈی سی کے واجبات کی وصولی روکی جائے۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے وکیل کی جانب سے جواب کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لئے مزید مہلت دی جائے۔ جس ہر عدالت نے وفاقی حکومت اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔