ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ کی کفایت شعاری پالیسی کی دھجیاں بکھیردیں

ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ کی کفایت شعاری پالیسی کی دھجیاں بکھیردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب  ) مال مفت دل بے رحم، ایل ڈی اے نے وزیراعلی کی کفایت شعاری پالیسی کی دھجیاں بکھیر دیں، ازخود بہتر کارکردگی کا فیصلہ کرکے خوشامدی افسران نے ڈی جی ایل ڈی اے سے اعزازیہ وصول کرلیا۔

بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں ڈی جی سیل کا سٹاف سر فہرست ہے، ڈائریکٹرڈی جی ہیڈ کوارٹر روف احمد نے 72 ہزار 790 روپے اعزازیہ لیا۔ ڈائریکٹر کوارڈینیشن طاہر میو نے 59 ہزار 210 روپے، ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم مشتاق اور زوہیب انور چودھری نے بھی اعزازیہ وصول کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حارث سعید اور پرائیویٹ سیکرٹری بابر حسین نے بھی فائدہ اٹھایا۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے دفتر کے 18 افسران نے اعزازیہ وصول کیا، حال ہی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے ڈائریکٹر فنانس محمد اختر بھی پیچھے نہ رہے، ڈائریکٹر فنانس سمیت ان کی ٹیم نے ایک بنیادی تنخواہ لی۔ ڈائریکٹر ایڈمن نواز گوندل اور ان کی ٹیم نے بھی اعزازیہ وصول کیا۔ کرپشن کا شکار ڈائریکٹوریٹ ڈی ایل ڈی فور نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، ڈائریکٹر احمد ممتاز نے بھی ابھی ٹیم کے ساتھ اعزازیہ لیا۔

ذرائع کے مطابق اعزازیہ لینے کی فائل کو دس روز تک چھپائے رکھا گیا، اعزازیہ کی بندر بانٹ پر ایل ڈی اے کے محنتی افسران نالاں ہیں۔ اس سے قبل بھی ایل ڈی اے افسران کو اعزازیہ دیا گیا تھا جبکہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد حکومت پنجاب کی ہدایت پر اعزازیہ واپس لیا گیا۔