(سٹی42) شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل دیرلیش ارطغرل کے میں دوآن کا کردار ادا کرنے والے ادا کار پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کا چرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ہورہا ہے جس کو ےحد پسند کیا جارہا ہے، پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جانے والا یہ ڈرامہ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، اس ڈرامہ کا ہر کردار پاکستان کو مشکور نظر آرہا ہے کیو نکہ جو پذیرائی اس کو پاکستان میں حاصل ہوئی وہ کسی اور ملک میں نہیں۔
' ارطغرل غازی' کے اہم کردار کی پاکستان میں آنے کی خواہش پوری ہوگئی،گزشتہ رات ترک ڈرامے مشہور کے معروف کردار ’دوآن‘ (روشان) پاکستان پہنچ گئے، ترک اداکارجاوید جیتن گُنیر 2 روز دورے پر پاکستان پہنچے، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔
پاکستان آنے کی اطلاع اداکار نے خود اپنے انسٹاگرام سٹوزیز میں دی تھی جبکہ ایک ویڈیو بھی شیئرکی اور گڈ مارننگ لکھتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلام آباد پاکستان میں موجود ہیں ۔علاوہ ازیں 'All about pakistan' انسٹاگرام پیج پر ترک اداکار کے پاکستان آنے کی تصدیق کی گئی۔