حکومت نے دیہی علاقوں میں ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کی منظوری دے دی

حکومت نے دیہی علاقوں میں ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: دیہی آبادی کی شہری علاقوں میں منتقلی روکنے  کے لئے پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں بھی ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیہی آبادی کی شہری علاقوں میں منتقلی روکنے  کے لئے پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں بھی ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ بلدیات نے محکمہ قانون کو اس حوالے سے قانون تیار کرنے کی ہدایت کی۔

سپیشل سیکرٹری بلدیات بابرامان بابر کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد دیہی آبادی کی شہری علاقوں میں منتقلی کی روک تھام ہے۔ اس سے قبل صرف شہری علاقوں میں ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کی اجازت تھی۔

انہوں نے کہا کہ نئی قانون سازی ہونے سے شہری آبادی کا بوجھ کم کیا جا سکے گا۔دوسری جانب محکمہ قانون نے یہ قانون بنانے پر ورکنگ شروع کر دی ہے جلد ہی اس حوالے سے قانون سازی کا عمل مکمل کروا لیا جائے گا۔

 دوسری جانب حکومت پنجاب  نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سولر سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی۔ حکومت پنجاب کا سالانہ بجلی بل تیس ارب روپے سالانہ آتا ہے۔ محکمہ انرجی نے یہ سالانہ بل کی بچت کا ہروگرام ترتیب دے دیا ہے۔ محکمہ انرجی نے 93000 بجلی کی میٹر سرکاری محکموں کے ہیں۔ محکمہ انرجی نے تمام محکموں میں سولر بلب لگانے کی حکم دے دیا ہے۔ محکمہ انرجی نے ایل ای ڈی دفاتر میں لگانے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer