سٹی42: پنجاب کے سیکرٹری قانون کے ڈبل مزے، نذیر احمد گجانہ کی ماہانہ تنخواہ سات لاکھ اور پنشن الگ مقرر کردی گئی، صوبے کے مہنگے ترین سیکرٹری بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گجانہ کی چیف سیکرٹری پنجاب سے بھی زیادہ تنخواہ ہے، پنشن کے ساتھ ساتھ بھاری تنخواہ الگ سے ہے، سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ کی ماہانہ تنخواہ سات لاکھ روپے ہے جبکہ پنشن الگ ہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ مہنگے ترین سیکرٹری بن گئے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔