ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس نےتعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نےتعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا
کیپشن: City42 - CJP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ایڈووکیٹ ظفر کلانوری کی مفاد عامہ کی درخواست پر نوٹس لے لیا۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور، اینٹی نارکوٹکس سمیت دیگر حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

 چیف جسٹس پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کو منشیات باآسانی دستیاب ہے اور ہم تعلیمی اداروں میں منشیات کے فروغ سےاپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں. ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے منشیات مافیا کو قابو کرنا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer