وزارت اعلیٰ کے منصب پر پنجاب کا عام آدمی بیٹھاہوا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزارت اعلیٰ کے منصب پر پنجاب کا عام آدمی بیٹھاہوا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل  ان کے اپنے مسائل ہیں ان کے حل کے لئے آخری حد تک جاؤں گا، وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مختلف وفود نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وازرت اعلیٰ کے منصب پر وہ نہیں بلکہ پنجاب کا عام آدمی بیٹھاہوا ہے،محکموں کو کام کرنا ہوگا اور نتا ئج دینا ہوں گے، اس ضمن میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا  کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کرنے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کروں گا،ملاقات کے دوران ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے لوگوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے مو قع پر ہی احکامات جاری کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل اور شکایات کے ازلے کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سٹیٹ آف آرٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 36اضلاع کے ساتھ منسلک کیا جا ئے گا ۔اور عوامی شکایات کے ازلے کے لئے اس سیل کی مانیٹر نگ خود کروں گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں،تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer