ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا

 حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا
کیپشن: City42 - Punblic, Govt hikes flour price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر حکومت نے نیا بوجھ ڈال دیا، آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

تبدیلی کی دعویدار حکومت کے آتے ہی کھانے پینے کی اشیا بھی عوام کی  پہنچ سے دور ہونے لگیں۔ حکومت کی جانب سےسرکاری گندم کی فراہمی نہ ہونے کے باعث پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ بیس کلو کے تھیلے کی قیمت 40 روپے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 745 جبکہ ریٹیل کی قیمت 765روپےہوگئی ہے۔

 آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا کا کہنا تھا کہ فلورملزکوسرکاری گندم نہیں مل رہی۔اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خریدی جارہی ہے،جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ  حکومت فلور ملز کو 1275روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کرے تو آٹے کی قیمت کم کر دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer