بابوسر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ شروع، روڈ ٹریفک کے لئے بند  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے شمالی علاقہ جات دیامر کا سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ بدستور شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سطح سمندر سے 13700 فٹ بلندی پر واقع دیامر کا سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پولیس  احکام کے مطابق چلاس میں برفباری کے باعث بابوسر روڈ ٹریفک کی روانگی کیلئے بند  ہو گیا ہے،برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو وادی بابوسر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

مزید تفصیلات کے مطابق  نانگا پربت ، بٹوگاہ ٹاپ سمیت پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے بابوسر ٹاپ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا جبکہ دوسری جانب دیامر کے میدانی علاقوں میں گہرے بادل موجود ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ  بابوسر ٹاپ پر 1 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer