گوجرانوالہ؛ فلسطینی طالبات کو ہرساں کرنےوالےاوباشوں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کردیا

گوجرانوالہ؛ فلسطینی طالبات کو ہرساں کرنےوالےاوباشوں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گوجرانوالا میں زیرتعلیم فلسطینی طالبات کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر مقامی اوباشوں نے فلسطینی میڈیکل سٹوڈنٹس پر حملہ کر دیا۔دو فلسطینی میڈیکل سٹوڈنٹ تیز دھار آلہ کی ضربوں سے زخمی ہو گئے۔

گوجرانوالہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطین سے تعلیم کیلئے آئے ہوئے کئی لڑکے اور لڑکیاں مقامی میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ فلسطینہ طلبہ و طالبات تھانہ اروپ کے علاقہ میں فلیٹ کرایہ پر لے کر  رہ رہے ہیں۔ اس علاقہ کے بعض اوباش لڑکے فلیٹ میں مقیم فلسطینہ لڑکیوں کو ہراساں کرتے تھے۔ گزشتہ روز فلسطینہہ طلبہ نے اپنی ساتھی فلسطینی طالبات کو ہراساں کرنے سے منع کیا تو اوباش لڑکوں نے تیز دھار آلوں سے ان پر حملہ کر دیا۔ دو فلسطینی سٹوڈنٹ حملہ سے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ گزشتہ شب تھانہ اروپ کے علاقے میں پیش آیا اور مسلح افراد نے فلسطینی طلبہ پر تیزدھارآلے سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔


دونوں زخمی طالبعلموں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


 
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے غیر ملکی طالب علم خلدون اور عبدالکریم گوجرانوالا میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں جنہوں نے رہائش کیلئے فلیٹ کرائے پر لے رکھا ہے۔

غیر ملکی طلبہ کے ساتھ والے فلیٹ میں ان کی ہم وطن طالبات بھی رہتی ہیں اور ملزمان طالبات کو تنگ کرتے تھے۔

  فلسطینی طلبہ کے طالبات سے چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر جھگڑا کیا اور اوباش لڑکوں نے غیر ملکی طلبہ پر حملہ کیا۔

دوسری جانب پولیس نے فلسطینی طلبہ پر حملہ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔