ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غلام احمد بلور نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا  

اے این پی،غلام بلور،الیکشن کمیشن،سٹی42
کیپشن: Ghulam Bilour,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 31 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اے این پی کے غلام احمد بلور کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے، اے این پی امیدوار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

 ان کاکہناتھا کہ مجھے اپنے عوام اور ساتھیوں پر بھروسہ ہے، نتائج کیخلاف الیکشن کمیشن اور ٹریبونل کے پاس جاﺅنگا، عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹاﺅں گا۔ غلام بلور کا کہناتھا کہ جو کچھ ہوا خاص سازش کے تحت ہوا،اتحادیوں نے پوری کوشش کی لیکن مجھے صوبائی حکومت نے ہروایا ہے۔