ویب ڈیسک : ضمنی انتخابات کی پولنگ پر الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے 11حلقوں میں الیکشن مجموعی طور پر پُرامن رہا۔ پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم کو 15 شکایتیں موصول ہوئیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زیادہ تر شکایات کارکنوں کے تصادم اور معمولی نوعیت کے جھگڑوں سے متعلق تھیں، موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری طور پر حل کردیا گیا۔