(علی ساہی)اوپن لیٹرپر گاڑی چلانے والوں کے لئے شکنجہ تیار ،گاڑیوں کی ٹرانسفراور رجسٹریشن کے موقع پربائیومیٹرک تصدیق کے لئے سسٹم کوآپس میں منسلک اور ڈیوائسز کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا۔
گاڑیوں کی ٹرانسفر کانظام شفاف بنانےکےلئے بائیو میٹرک سسٹم کے آغازکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، ایکسائز اور نادراکے ڈیٹا کوآپس میں منسلک کرنے اوردفاترمیں ڈیوائسز کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے،رواں ماہ کے اختتام تک سسٹم کے آغاز کے لئے انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے۔گاڑی کی ٹرانسفر اوررجسٹریشن کےلئے مالکان کی بائیو میٹرک یقینی ہونے سے جعلی ٹرانسفر ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پراپرٹی ٹیکس میں کمی اور امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لاہور کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سلیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھا کہ امپورٹڈ گاڑیوں پر عائد پابندی نہ اٹھائی گئی تو پاکستان بھر کے کار ڈیلرز سٹرکوں پر ہوں گے۔
پریس کانفرنس میں آل پاکستان کار ڈیلرایسوسی ایشن کے چیرمین میاں شعیب نے خصوصی شرکت کی،اس موقع ہر صدر سمن آباد کارڈیلر ایسوسی ایشن میاں محمد آصف ، صدر مولانا شوکت علی روڈ شعیب خان ، شیخ عرفان عمر، اشتیاق احمد، یاسر ڈار، چوہدری ادریس ، رانا نوید ،عمران حمدانی اور نعیم احمد بھی موجود تھے،مرکزی چیرمین میاں شعیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کاروبار کیلئے کوئی سہولت نہیں دے رہی،حکومت پالیسی بناتے وقت تاجروں کو مشاورت میں شامل کرے۔