ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نیا قانون، کیس کی سماعت دو جج کرینگے۔ ایس ایچ او گریجویٹ ہوگا، فروغ نسیم 

farogh naseem federal law minister
کیپشن: farogh naseem
سورس: app
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ  نئے قوانین لارہے ہیں، ایس ایچ او لازمی گریجویٹ ہوگا ، کیس کی سماعت دو جج کرینگے ۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کراچی میؒں نیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائن سے نوجوان وکلا کی مشکلات حل ہوں گی اور جسٹس ہیلپ لائن کا آئیڈیا بہترین ہے۔ رول آف لا کا بنیادی مقصد انصاف سب کے لیے برابر ہے۔ جس وکیل کو انگریزی نہیں آتی وہ کامیاب نہیں ہوسکتاانہوں نے کہا کہ عدلیہ، بار ایسوسی ایشنز، آرمی اور سول بیورو کریسی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا اور اوپر بیٹھا شخص کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو احتساب ہونا چاہیے۔قانون کی حکمرانی میں مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ اس لیے حق اور سچ کا ہمیشہ ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا  کہ ملک میں نئے قانون لارہے ہیں اور جدت بھی۔ ملک میں کرمنلز لاء میں ریفارمز لارہے ہیں۔ نئے قانون کے تحت ایس ایچ او گریجویٹ ہونا لازم ہوگا۔ کرمنلز کیسز میں پولیس کے ساتھ ڈی ایم جی افسر بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔ اب کیسز کی سماعت دو ججز کریں گے۔ تاہم اس موقع پرڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق سوال پر فروغ نسیم  نےجواب دیا نو کمنٹس۔