ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اظہار تعزیت کے لئے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے پرویز ملک کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک مرحوم کی رہائش گاہ پر آمد
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) October 16, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات نے پرویز ملک کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
چوہدری فواد حسین نے پرویز ملک مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی@fawadchaudhry pic.twitter.com/ZgRDAr8uzf
لیگی رہنما پرویز ملک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ گورنمنٹ کالج گلبرگ میں ادا کی گئی۔ سینئر رہنما پرویز ملک کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر ن لیگ کارکنان دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ پرویز ملک کو میانی صاحب قبرستان میں ان کے والدین کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔