لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کا سوچتا ہے، فیاض الحسن چوہان

Fayaz ul Hassan Chohan Pti MPA
کیپشن: Fayaz ul Hassan Chohan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے،  لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کا سوچتا ہے جو عوام کا سوچتا ہے نا کہ نہاری اور پائے کا سوچتا ہے۔

لوک ورثہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پہلے جب پاکستانی لیڈر یو این گئے تو ماحولیات پر بات کی، پوری دنیا نے ان کی بات کو سراہا، وزیر اعظم پاکستان نے کلائیمیٹ چینج پر بات کی تو وہ ان کے منہ سے جچ رہی تھی، وزیر اعظم نے کے پی میں بلین ٹری سونامی پر کام کیا،  اس سے پہلے والوں نے ملین ٹری نہیں ملیں ڈالر سونامی کا سوچا۔

 پہلے والوں نے چینی اور دالوں کی سبسڈی دے کر تین سال ملک چلانے کا کام کیا، وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے چیپی لگا کر ملک چلانے پر زور دیا،  آنے والی نسلیں دیکھیں گی سینکڑوں درخت لگانے سے کیا تبدیلیاں ہوں گی، لیڈر صرف سیاسی نہیں ہوتا بلکہ وہ ہوتا ہے جو ہر فن پر بات کام کرنا جانتا ہو، لیڈر ملک معاشرے کو چلاتے ہیں۔ مہنگائی ہم نے نہیں کی ایک تو کورونا، دوسرا لیڈرز کے ٹیگ لگا کر سالوں گھومنے والوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer