ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے نئی مشکل

Ayesha Akram case
کیپشن: Ayesha Akram
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گزشتہ روز عدالت نے ریمبو سمیت 11 ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

 گریٹر اقبال واقعہ سے متعلق ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اور آڈیو  سامنے آچکی ہے جس میں دونوں کی گفتگو کے دوران مزید تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز عدالت نے ریمبو سمیت 11 ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے جبکہ دو مزید افراد کو بھی گرفتار کرنا ہے۔

ملزموں کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دئیے کہ پولیس ملزمان سے کچھ برآمد نہیں کر سکی جبکہ مدعی ٹک ٹاکر کی حیثیت بھی متنازعہ ہے۔ عدالت نے دلائل کے بعد پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ گریٹراقبال پارک میں بدتمیزی کا معاملے پر ٹاک ٹاکرخاتون کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔  شہری مظفرحسین نےاندراج مقدمے کی درخواست دائر کی۔ ٹک ٹاکر کیخلاف بغاوت اور فحش ویڈیو بنانےکا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ایڈیشنل جج حافظ محمد رضوان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نےنواں کوٹ پولیس سے 25 اکتوبرکو رپورٹ طلب کرلی۔

 یہ ہی نہیں گریٹر اقبال واقعہ سے متعلق ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اور آڈیو  سامنے آچکی ہے جس میں دونوں کی گفتگو کے دوران مزید تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ ریمبو نے عائشہ اکرم کو گریٹر اقبال پارک جانے پر رضا مند کیا، ریمبو  کہتا رہا 4 بجے تک پارک پہنچ جانا، اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا، ہمارے پاس قانونی سکیورٹی موجود ہے۔

اس دوران ریمبو نے عائشہ سے کہا کہ جو فراک میں نے تمہیں دی ہے وہ پہن کر جانا، میں نے 14 اگست کے لیے الگ سوٹ نکالا ہے، تم بس اپنی ورتھ اور عوام کا پیار چیک کرنا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے پتہ ہے۔