ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد عامر بھی دبئی کے لئے روانہ ہوگئے

Muhammad Amir off to Dubai
کیپشن: Muhammad Amir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر بھی دبئی کے لئے روانہ ہو گئے۔

فاسٹ بالر محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر طیارے میں بیٹھے ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ دبئی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

محمد عامر  نے دبئی جانے کی وجہ اپنے ٹوئٹ میں واضح نہیں کی لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے کرکٹ مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔عامر نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوئی تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر