ایف بی آر نے ریکارڈٹیکس گوشوارے جمع کرلیے

fbr tax collection
کیپشن: fbr tax collection
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ایف بی آر نے ریکارڈ   26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کر لیے، گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48 ارب 6 کروڑ روپے اکھٹا ہوا ہے۔
 ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے مطابق گزشتہ سال آخری تاریخ 8 دسمبر 2020 تک 18 لاکھ ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے تھے اور ان کے ساتھ 29.6 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا۔ اس طرح ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں 45 فیصد اضافہ اور گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر نے پچھلے سال 15 اکتوبر 2020 تک صرف 5 لاکھ گوشوارے وصول کئے اور ان کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 9.8 ارب روپے رہا۔ اس طرح رواں سال پچھلے سال کے مقابلے میں وصول کردہ گوشواروں اور ٹیکس میں پانچ گنا اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف بی آر 30 جون 2021 میں وصول کردہ 30 لاکھ گوشواروں اور ادا شدہ ٹیکس 54.7 ارب روپے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق اشتہاری مہم کے ساتھ ساتھ قومی ہیروز اور ممتاز شخصیات کے پیغامات کی صورت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز نے کیمپین کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایف بی آر نے پہلی مرتبہ تمام سیلولر کمپنیوں کے تعاون سے ان کے مشترکہ 128.6ملین صارفین کو ٹیکس گوشوارے بر وقت جمع کروانے کے ایس ایم ایس بھی بھجوائے۔ ترجمان کے مطابق معروف کالم نگاروں اور لکھاریوں نے بھی اپنی تحریروں کے ذریعے ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔