بجلی کےبعدعوام پرپیٹرول بم گرادیاگیا

Petrol Price Increases in Pakistan
کیپشن: Petrol Price Increases in Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بجلی کےبعدعوام پرپیٹرول بم گرادیاگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے44پیسے اضافہ کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے44پیسےتک اضافے کا نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 10روپے49پیسےاضافہ ،  ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے ، ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت 137روپے79پیسے ہوگئی، مٹی کےتیل کی قیمت میں 10روپے 95پیسےاضافہ  کردیا گیا ہے 

وزارت خزانہ  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 1روپے 44پیسے،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے48پیسے مقرر،  مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 59پیسے اضافہ،  نئی قیمت 110روپے 26پیسے مقرر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ، نئی  قیمت108روپے35 پیسے مقرر، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹرکا اضافہ، پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے مقرر کردی گئی ۔

 ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 1روپے 44پیسہ اضافہ،نئی قیمت 134 روپے48پیسے مقرر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 59پیسے اضافہ،نئی قیمت 110روپے 26پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

غیرملکی ایجنسی کےمطابق  برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔ اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے بھی خدشات ہیں۔

  وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔