( سٹی 42 ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلوانوں کے شہر میں پہلا سیاسی دنگل، کارکنان ریلی کی صورت میں لاہور سے گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہوگئے۔
پی ڈی ایم آج گوجرانوالہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، کارکنان مریم نواز کی ریلی میں جوق در جوق شرکت کررہے ہیں۔ کیپٹن صفدر کے کارکنان کے ساتھ پیدل چلتے ہوئے جوتے بھی ٹوٹ گئے۔ جوتے کی پرواہ کیے بغیر کارکنان کا لہو گرماتے رہے۔ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ آج جشن کا دن ہے، آج آئین بحال ہونے جا رہا ہے اور وہ حکومت جو عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتری آج اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔
مریم نواز کی ریلی میں کارکنان کا جوش دیدنی ہے، کارکنان کی جانب سے ریلی پرنوٹ نچھاور کیے گئے۔ یو کے سے آئے لیگیوںنے اپنے قائد سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے کارکن گاڑی پر مشٹنڈا پٹواری لکھوا لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ وہ پٹواری ہیں اور حکومت پیار کی زبان نہیں سمجھتی اس لئے مشٹنڈا پٹواری لکھوایا ہے۔
کارکنان کا کہنا ہے کہ ہمیں مریم نواز سے بہت امیدیں ہیں اور انہیں انکے مشن میں کامیاب کرنے کے لئے انکے ساتھ نکلے ہیں۔