ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) حکومت پنجاب نے مختلف سیکرٹریز کی اضلاع کی سطح پر ڈیوٹی لگا دی۔ سیکرٹریز منتخب شدہ اضلاع کا دورہ کریں گے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو چیک کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تمام منتخب شدہ سیکرٹری اضلاع میں قیمتوں کو چیک کریں گے جبکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کیا جائے گا اور جسکی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی جائے گی۔ سیکر ٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم کی ضلع، سیکرٹری زکوۃ کی ضلع قصور، سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب کی ضلع شیخوپورہ اور تنویر اقبال تبسم کی گوجرانوالہ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

اسی طرح سیکرٹری جنگلات کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف راولپنڈی، سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور فیصل آباد، سیکرٹری انرجی عامر جان ساہیوال اور سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین کی ڈیوٹی ملتان میں لگائی گئی ہے۔ یہ تمام افسران بازاروں اور مارکیٹوں کو چیک کریں گے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے بارے میں حکومت کو رپورٹ دیں گے۔

دوسری طرف ضلعی حکومت کی جانب سے جاری پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ  میں عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا، جس پر شہری حکومت سے سخت ناراض نظر آتے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سیب گاچہ اول 100 روپے، سیب گاچہ دوم 60 روپے، انگور 110 روپے، آلو بخارا 170 روپے کلو، کیلا اول 82 روپے، کیلا دوئم 52 روپے فی درجن اور مسمی 57 روپے درجن فروخت ہو رہی ہے۔

گرما 64 روپے کلو، پپیتا 130 روپے کلو، آلو 71 روپے کلو، آلو شوگر فری 56 روپے کلو، شلجم 55 روپے، اروی 100 روپے، ادرک 290 روپے اور مونگرے 180 روپے کلو فروخت کیے گئے۔ اشیاء کی آسمان سے باتیں کرتی   قیمتوں پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہیں۔